مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کا وفد مشہد المقدس پہنچ گیا۔ حرمِ امام علی رضاؑ کے اردو شعبہ کی جانب پرتپاک استقبال کیا گیا ۔شعبہ اردو کے زیراہتمام رواقِ غدیر میں خصوصی نشست کااہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر اردو سیکشن کے مسئول شہزاد علی نے حرمِ امام علی رضاؑ نے علمائے اہلسنت کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے شیعہ سنی مسلمانوں کا عشقِ مصطفیٰ دنیا بھر میں مثالی ہے۔ایران میں نظامِ مصطفیٰ کا فیض جاری ہے اور اتحاد و وحدت کا پرچم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے پاس ہے۔انہوں نے بتایا کہ حرم کے کے 9 صحن ہیں اور 32رواق ہیں۔ دو لائبریریاں ہیں۔آستانہ قدس رضوی کے تحت 105فیکڑیاں کام کرتی ہیں جس میں لاکھوں افراد کام کرتے ہیں۔
ثناء خواں غلام رضا ،عارف قریشی رضا شاہ اور سخاوت شاہ نے منقبت خوانی کی۔اس موقع پر برادر محمد بلال حدیث سلسلة الزہب کے فضائل بیان کیے۔سید عدنان نقوی نے بھی 28رجب المرجب کی مناسبت سے گفتگو کی۔
تقریب کے اختتام پر حرمِ امام علی رضاؑ کی جانب سے خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے برادر محمد بلال اور محمد رضا کا نام قرعہ اندازی سے نکلا اور پرچم حرم مطہر سے نوازا گیا۔
نشست کے اختتام پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے بھی خطاب کیا۔
آپ کا تبصرہ